بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ہفتۂ ایرواسپیس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سپاہ کی ایرواسپیس فورس نے تیسری مسلط جنگ میں 260 سے زیادہ دشمن طیاروں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا۔

تیسرا اور آخری حصہ:
امریکی دفاعی ذخائر پر پڑنے والے اثرات
کانگریس کے بجٹ آفس نے خبردار کیا ہے کہ میزائل دفاعی انٹرسیپٹرز کا وسیع استعمال امریکہ کے ذخائر کو کئی سالوں کے لئے کم کر دے گا اور یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو کسی بھی بڑے میزائل ذخیرے کی مالک طاقت کے ساتھ کسی اور تصادم کی صورت میں یہ مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

یہ جائزہ ایران کے جواب کے اثرات کے ایک اہم پہلو کو آشکار کرتا ہے اور وہ یہ کہ: ایرانی حملوں کا مقابلہ کرنے کی خاطر، امریکہ کو ایسے ذخائر استعمال کرنا پڑے، جن کی تبدیلی میں وقت لگتا ہے۔ اسٹراٹیجک نقطہ نظر سے، ایسا دباؤ دیگر مشنوں کی منصوبہ بندی میں بھی رکاوٹ بن سکتا ہے اور جنگ کی لاگت کو ضائع شدہ ساز و سامان سے بھی آگے بڑھا سکتا ہے۔

سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئربیس میں ریڈار کی تعیناتی کا مقام
دوسری طرف، سپاہ پاسداران کے ترجمان کا دفاعی نظاموں کی تیز رفتار ترقی پر زور، تصادم کے دوران دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے کی ضرورت سے متعلق ہے۔ دفاعی طاقت اس وقت قائم و دائم ہوتی ہے جب میدان جنگ کا تجربہ ساز و سامان، تربیت اور تیاری کی بہتری میں تبدیل ہو؛ وہی راستہ جو ان کے اس بیان میں 12 روزہ جنگ سے جنگ رمضان تک کے فاصلے کے سلسلے میں بیان کیا گیا ہے۔

تیسری مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے لے کر نومبر میں اعلان شدہ واقعات تک، اس طاقت کے واضح شواہد درج ہوئے ہیں۔ وہ ہوائی جہاز جو مشن کے دوران نقصان سے دوچار ہوئے، وہ ساز و سامان جو اڈے پر نشانہ بنایا گیا اور وہ ڈرونز جو تباہ ہوئے یا صحیح سلامت ایرانی افواج کے ہاتھ لگے۔

اس میدان میں ایران کی کامیابی، مقابلے کی صلاحیت کو برقرار رکھنا، اور دشمن کے فضائی آپریشن کے مختلف اجزاء کو نقصان پہنچانا ہے؛ حملہ آور طیاروں سے لے کر اس کی تعیناتی کی جگہ اور معاون ساز و سامان تک۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ